35

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں میرواعظ عمر فاروق کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

[ad_1]

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر فرقہ وارانہ بھائی چارے کی شاندار تاریخ کا حامل ہے، یہاں مسلمانوں اور اقلیتی برادری کے مابین اعتماد و احترام کی فضا قائم رہی ہے۔

میرواعظ کی سکھ برادر ی کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر کی سکھ برادری انتہائی مشکل حالات میں مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔  سکھوں نے چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعے کے وقت بھی مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے کو نبھایا۔

انکا کہنا تھا کہ اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران نہتے کشمیریوں کو ہراساں کرتے ہیں۔ بھارتی فوجی گھر یلو سامان اورقیمتی اشیاء کی لوٹ مار میں ملوث ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی چھاپوں کے دوران نہتے کشمیریوں کوخوف ودہشت کا نشانہ بنارہے ہیں کشمیریوں کو بھارتی فوج اور پولیس کے مخبر بننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں