54

سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

[ad_1]

سولر پینل کے نرخوں میں زبردست کمی کے بعد اب موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیٹریوں کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی سے آئندہ مہنیوں میں بھی نرخ مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

لیتھیم بیٹریاں جو پہلے 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھیں اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح ٹیوبلر بیٹری کی قیمت 15 ہزار روپے کی کمی کے بعد 55 ہزار روپے ہوگئی۔ اس سے قبل یہ قیمت 70 ہزار روپے تھے۔

دوسری جانب، سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی اب تک برقرار ہے۔ سولر پینلز کی فی واٹ قیمت مزید کم ہو کر 28 روپے کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے حال ہی میں بتایا کہ صرف ایک سال میں پاکستان نے 8000 میگا واٹ کے سولر پینل درآمد کیے۔

یہ دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کے 30-35 فیصد کے برابر ہے جو 22,000 میگاواٹ پیدا کرتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں