[ad_1]
مظفرآباد میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مظفرآباد سے کیل گراں جانے والی مسافروین منجہوتر کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخیموں کو نکالا۔
پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]