34

مشی خان کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

[ad_1]

سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی اور انتہائی خاص ویڈیوز اور تصاویر کسی بھی صورت میں اپنے مرد ساتھیوں کو نہ بھیجیں۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں وہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے والے ٹرینڈ پر بات کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہوجاتی ہے۔

مشی خان نے ویڈیوز کے لیک ہونے کے ٹرینڈ کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) اور دوسرے حکومتی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی ویڈیوز وائرل ہونے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

اداکارہ نے لڑکیوں، خواتین اور ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا کہ زمانہ بہت خراب ہے، وہ کسی بھی صورت میں کسی کی فرمائش پر اپنی ذاتی ویڈیوز، معلومات اور تصاویر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ہونے والے شوہر کے ساتھ بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہئیں، انہیں اپنے کسی ساتھی کو خوش کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔

مشی خان کے مطابق ایسی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور لڑکیاں خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں، اس لیے ایسا قدم نہ اٹھائیں۔

اداکارہ نے ٹک ٹاکرز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے ساتھی اور یہاں تک کے اپنے شوہر کو بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر نہ بھیجیں، اپنی ذات اور پرائیویسی کا خیال رکھیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں