37

وہاب ریاض کو پی سی بی میں کون سی اہم زمہ داری ملنے کا امکان ہے؟ جانیے

[ad_1]

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی ایک بار پھر کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں واپسی کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو بورڈ میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چیمپئنز کپ کو سپروائز کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی ٹیم منتخب کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور میگا ایونٹ کے دوران سینئر مینجر کے فرائض انجام دینے والے وہاب ریاض کو ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کردیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل انہیں چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹاکر 7 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور گروپ مرحلے سے ہی باہر ہونے کے بعد وہاب ریاض کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ ’پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے‘۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے، جو ان کی نگران پنجاب کابینہ میں وزیر کھیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد محسن نقوی نے پہلے انہیں چیف سلیکٹر، پھر سلیکشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا اور انہوں نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر ٹیم مینیجر سفر کیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں