[ad_1]
ناروے میں ایک ماہی گیر ہیرالڈ اینجن اپنے معمول کے مچھلیوں کے شکار پر نکلے ہوئے تھے کہ اتنے میں ان کے جال میں ایک غیرمعمولی شے پھنسی جو کہ امریکی آبدوز تھی۔
377 فٹ جوہری طاقت سے چلنے والی یو ایس ایس ورجینیا ٹرامسو کی بندرگاہ سے جا رہی تھی جب اس کے پروپیلرز مچھلی کے جال میں پھنس گئے اور وہ جال تقریباً 2.3 میل دور سمندر میں گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔
نارویجن کوسٹ گارڈ جو آبدوز کی حفاظت پر معمور تھے، کو مداخلت کرنا پڑی تاکہ آبدوز کو جال سے آزاد کیا جا سکے۔
ہیرالڈ جو ناروے کے مالانگین فجورڈ کے قریب ہالیبٹ میں مچھلی پکڑ رہے تھے، جب انہیں اسبارے میں پیغام موصول ہوا تو وہ حیرت میں آگئے۔
انہوں نے بتای کہ میں دوسرے جہازوں کے بارے میں جانتا ہوں جو ماہی گیری کے جالوں کے اوپر سے گزر جاتے ہیں لیکن یہاں سے باہر کسی نے بھی آبدوز کے بارے میں ایسا نہیں سنا تھا۔
امریکی چھٹے بحری بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ پیئرسن ہاکنز نے واقعے کی تصدیق کی لیکن جہاز کے نام کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور اس کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
[ad_2]