[ad_1]
بالی وڈ کے معروف اداکار اور شیو سینا رہنما گووندا کو جلگاؤں میں انتخابی مہم کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا مہایوتی اتحاد کے لیے مکتائنگر، بودواڈ، پاچورا، اور چھوپڑا میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ پاچورا میں عوام سے خطاب کے دوران انہیں سینے اور ٹانگ میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔
ابتدائی طور پر گووندا نے ہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی لیکن بعد میں صورتحال بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ایئر لفٹ کر کے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کے اہل خانہ بھی اس ایمرجنسی کے دوران ان کے ساتھ موجود تھے۔
گووندا ان دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، شیو سینا، اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے مہایوتی اتحاد کے لیے فعال انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انتخابی ریلیوں میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے تھے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل گووندا گولی لگنے کے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ یکم اکتوبر کو اپنے گھر میں ریوالور صاف کرتے ہوئے ان کے پاؤں پر گولی چل گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد بھی انہیں اسپتال لے تھے۔
[ad_2]