34

آسٹریلیا سے شکست کی وجہ کیا تھی؟ سلمان علی آغا کا اہم بیان آگیا

[ad_1]

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے آسٹریلیا سے تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گرین شرٹس کینگروز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں مسلسل ساتویں شکست سے دوچار ہوئے۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے گرین شرٹس کو وائٹ واش کر دیا۔

آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کو 61 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، فاسٹ بولر اسپینسر جانسن پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہم نے وکٹیں گنوائیں اور آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ غلطیاں ہوئیں اس پر کام کریں گے، بہتر انداز میں واپسی کی کوشش کریں گے۔

سلمان علی آغا نے بیٹر عثمان خان اور ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر جہانداد خان کی بولنگ کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں نوجوان کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں