33

بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

[ad_1]

پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے پیر کو ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور ساتھ ہی اس فارمیٹ میں وہ رنز کے اعتبار سے کوہلی سے آگے نکل گئے۔

جس کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

روہت شرما 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4231 رنز بناکر اس فارمیٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم 126 میچز کھیل کر 4192 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے جبکہ کوہلی 125 میچز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہو چکے ہیں، تو یوں بابر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ مستقبل میں اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں۔

یاد رہے کہ ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں