37

محمد رضوان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلنے کی اہم وجہ بتا دی

[ad_1]

پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ لیڈر کی حیثیت سے پہلے آپ قربانی دینا شروع کرتے ہیں اس لیے تیسرے میچ میں بیٹھا۔

کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیلنے کے سوال پر کہا کہ بطور کپتان اور لیڈر پہلے آپ قربانی دینا شروع کرتے ہیں، ہم فیوچر اسٹارز کو آزما رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ میں ہی ہوں جہاں سےآغاز کروں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے منیجمنٹ اور کھلاڑیو ں سے بات کی تھی، حسیب اللہ کوپہلے میچ میں زیادہ موقع نہیں ملا تھا لیکن ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ مستقبل کی پلاننگ کو دیکھتے ہوئے حسیب اللہ کوموقع دینےکا فیصلہ کیا، ون ڈے سیریز میں چیزیں سمجھنے کا موقع ملا، امید ہے کہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی، جہانداد خان، حسیب اللہ اورعثمان خان اچھا کھیلے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ سڈنی کے میچ میں ہم اگر کیچز پکڑتے تو شاید آج چیزیں اور ماحول مختلف ہوتا، ہمارے پاس مڈل آرڈر میں تجربہ کار بیٹر موجود نہیں ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم ہےکہ ہمارے کچھ بیٹرزکو مسائل ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں چیزوں کوبہترکرنے کے لیے ہمارے پاس وقت ہے۔

خیال رہے کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا تھا اور قیادت سلمان علی آغا نے کی تھی تاہم اس مقابلے میں بھی کینگروز نے گرین شرٹس کو شکست فاش دے کر وائٹ واش کیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں