[ad_1]
مشہور بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ اور کامیڈین کرشنا کی اہلیہ کشمیرا شاہ خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں جس میں انہیں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔
کشمیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خون میں لت پت ٹشوز کی تصویر شیئر کی اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا‘۔
کشمیرا نے پوسٹ میں لکھا، ’شکر ہے خدا کا جس نے بچا لیا۔ ایک عجیب و غریب حادثہ ہوا، کچھ بڑا ہو سکتا تھا، لیکن سب خیر خیریت سے گزر گیا، امید ہے کوئی نشان نہیں رہ جائے گا۔ ہر دن کو ایک لمحہ سمجھ کر جیو، اپنے گھر والوں سے ملنے کا بےحد انتظار ہے‘۔
ان کے شوہر کرشنا نے کمنٹ میں لکھا، ’شکر ہے تم اب محفوظ ہو‘۔ کشمیرا کی پوسٹ پر تنناز ایرانی، پوجا بھٹ، اور کشور مرچنٹ سمیت اداکارہ کے مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں جلد صحتیابی کی دعائیں دیں۔
یاد رہے کہ کشمیرا شاہ کو آخری مرتبہ کوکنگ ریئلٹی شو ’لائٹر شیف‘ میں اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا گیا تھا، مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔
[ad_2]