43

امریکی صدر کا غریب ممالک کیلئے بڑا اعلان

[ad_1]

امریکی صدر جو بائیڈن نے غریب ممالک کے لیے ورلڈ بینک کو 4 بلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے پیر کو بتایا کہ امریکی صدر نے دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے ورلڈ بینک کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے فنڈ میں 4 ارب امریکی ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

سینیئر اہلکار کے مطابق جو بائیڈن نے یہ اعلان ریو ڈی جنیرو، برازیل میں جاری جی ٹوئنٹی کے بند اجلاس میں کیا ہے، صدر بائیڈن نے کہا آئندہ تین سال میں امریکا ورلڈ بینک کو چار بلین ڈالر دے گا تاکہ غرب ممالک میں ورلڈ بینک کام کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا امریکی وعدہ ایک ریکارڈ ہے، دسمبر 2021 میں پچھلے آئی ڈی اے فنڈ میں واشنگٹن نے 3.5 بلین ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بائیڈن کے اس وعدے کی پاسداری کریں گے، کیوں انھوں نے ماضی میں غیر ملکی امداد میں کٹوتی کی تجویز پیش کی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں شریک سربراہان سے بھی صدر بائیڈن نے فنڈ میں اضافہ کرنے پر زور دیا، اجلاس میں چینی صدر نے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر زور دیا اور کہا کہ ایک دوسرے کو حریف کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھا جائے، انھوں نے کہا عالمی سطح پر معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

دریں اثنا، جی ٹونٹی ممالک نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر بھی زور دیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں