34

بابر اعظم سے متعلق باسط علی کی بڑی پیشگوئی

[ad_1]

سابق کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ جو نظر آرہا ہے وہ کہہ رہا ہوں، آپ کا پریمیئم بیٹر ہے جس کی تین میچوں میں 14 رنز کی اوسط ہے، کس بات کا بیٹر ہے جو 8 اوور پہلے آؤٹ ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ان کے رنز کا کیا فائدہ جب آپ پچ پر نہ ٹھہر سکیں۔

باسط علی نے کہا کہ اگر بابر اعظم کلاسیکل بیٹر ہیں تو ٹی ٹوئنٹی میں کلاسیکل بیٹنگ نہیں چاہیے ہوتی وہاں آپ کو اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنی ہوتی ہے آپ وہ بھی نہیں کررہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں