69

سنجے دت سے راحت فتح علی خان کی اہم ملاقات ویڈیوز وائرل

[ad_1]

معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور بولی وڈ کے ’بابا‘ کہلانے والے سنجے دت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

راحت فتح علی خان نے سنجے دت سے ملاقات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جہاں سے مذکورہ ویڈیوز کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی متعدد ویڈیوز میں سنجے دت اور راحت فتح علی خان کو نہ صرف ایک دوسرے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے بلکہ دونوں فنکاروں کو پنجابی میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں سنجے دت اور راحت فتح علی خان کو مختلف باتوں پر مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سنجے دت نے راحت فتح علی خان کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اور انہیں پیار دینے کے علاوہ دعائیں بھی دیں۔

راحت فتح علی خان نے سنجے دت سے ملاقات کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے بولی وڈ اداکار کی تعریفیں بھی کیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور راحت فتح علی خان کو دونوں ممالک کا بہترین گلوکار بھی قرار دیا۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں