67

فہد مصطفیٰ کا ہانیہ عامر کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا اعلان، مداحوں کو بے صبری سے انتظار

[ad_1]

پاکستان شوبز کے نامور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ نیا پراجیکٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان فہد مصطفیٰ کی جانب سے ان کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی شاندار کامیابی کے بعد لوگوں میں بڑھتی ہوئی مصطفٰی اور شرجینا کی جوڑی کی مقبولیت کے بعد کیا گیا ہے۔

حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی تھی اور اسے بھارت، نیپال سمیت بنگلادیش میں بھی دیکھا اور پسند کیا گیا تھا۔

اس رومانوی ڈرامہ سیریل کے سیکوئل کے حوالے سے ڈرامہ میکرز اور اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو بتایا تھا کہ اس کا کوئی سیکوئل نہیں بنایا جائے گا جس کے بعد مداح مایوس ہوگئے تھے۔

تاہم اب فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہانیہ کے ساتھ ایک اور نیا پراجیکٹ کریں گے جس سے مداحوں کی مایوسی دور ہوگئی ہے اور وہ بےصبری سے اس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔

البتہ فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس پراجیکٹ پر مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں تاہم جلد توقع ہے کہ تفصیلات سامنے آجائیں گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں