36

لیلیٰ زبیری کو بالی ووڈ کے کس معروف اداکار کے ساتھ کام کی آفر ہوئی؟

[ad_1]

اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہےکہ بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار آنجہانی راج کپور نے انہیں فلم میں کام کی پیشکش کی تھی۔

نجی ٹی وی کے کامیڈی پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں پاکستان کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے دلچسپ سوال کے ساتھ مختلف کھیل بھی کھیلے۔

پروگرام میں شریک شرکا نے اداکارہ سے مختلف سوال کیے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ شارجہ کپ میں پاکستانی اداکاروں کو دعوت دی گئی تھی، وہاں پر بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار راج کپور سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ملاقات میں مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

اداکارہ نے کہا کہ راج کپور کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش میرے لیے باعث فخر تھی لیکن میں نے اس پیشکش کو پاکستان کیلئے ٹھکرا دیا تھا کیونکہ اس وقت میں نے یہ ہی سوچا تھا کہ پاکستان کیلئے ہی کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ راج کپور نے ہماری تصاویر پر آٹوگراف مانگے اور ساتھ ہی بالی وڈ سپر اسٹار نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی پونے اکیڈمی میں بچوں کو پڑھانے اور سکھانے کیلئے آپ کے ڈرامے دکھاتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں