[ad_1]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکا پہلا نمبربرقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگائی اور وہ 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔
فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، اس فہرست میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
ٹاپ ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن پرموجود ہیں، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔
[ad_2]