63

اے آر رحمان کے بچوں نے اپنے والدین کی طلاق پرردعمل کا اظہار کر دیا

[ad_1]

اے آر رحمان کی بیٹیوں خدیجہ اور رحیمہ نے شادی کے 29 سال بعد اپنے والدین کی طلاق پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اے آر رحمان کی شادی کے 29 سال بعد اپنی بیوی سے علیحدگی ہونے جارہی ہے۔ معروف میوزک ڈائریکٹر نے سائرہ کے ساتھ ارینج میرج کی تھی اور ان کے وکیل نے حال ہی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جذباتی تناو کے بعد دونوں نےعلیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اے آر رحمان کی صاحبزادیوں نے بھی اس پورے معاملے پر اپنے ردعمل کو ظاہر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اےآر رحمان کے بچوں نے اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کے بعد اب ان کی بیٹیوں رحیمہ اور خدیجہ کے بیانات بھی سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر اس معاملے کو احترام اور راز داری کے ساتھ رکھا جائے۔ ہمیں سمجھنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔

بھارتی موسیقار کی طلاق کامعاملہ ان کی اہلیہ سائرہ کی وکیل وندنا کی جانب سے عوامی سطح پر کھل کر سامنے آیا ہے۔ ان کی وکیل نے اپنی موکل کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک شادی شدہ رہنے کے بعد مسز سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدہ ہونے کا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے سے ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

اس بیان کے بعد اے آر رحمان نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ وہ جلد ہی 30 کا سنگ میل عبور کرلیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں