[ad_1]
ممکنہ فضائی حملے کے پیشِ نظر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارت خانہ بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کیف میں امریکی سفارتخانہ کو فضائی حملے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد سفارت خانے کو بند کر دیا گیا۔
امریکی سفارتخانے نے کیف میں موجود اپنے عملے کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس حوالے سے کیف میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کو آج ممکنہ اہم فضائی حملے کی مخصوص اطلاع ملی ہے، جس کےبعد سفارت خانہ بند کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے عملے اور امریکی شہری ایئر الرٹ کا اعلان ہونے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام پر پناہ لینے کے لیے تیار رہیں۔
[ad_2]