39

ریڈمی کا بہترین خصوصیات کا حامل سستا ترین فون پیش

[ad_1]

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کا رواں سال کا سستا ترین فون ’اے فور، فائیو جی‘ پیش کرادیا۔

’ریڈمی: اے فور‘ کو اگرچہ گزشتہ ماہ چین سمیت بعض ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

فون کو طاقتور بیٹری جب کہ ایک ہی بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،جس وجہ سے اس کی قیمت بھی کم رکھی گئی ہے۔

فون کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ اینڈرائیڈ 14 کے حامل شیاؤمی کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ہائپر او ایس 14 میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو صرف 4 جی بی ریم جب کہ 64 جی بی اور 112 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار 160 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی فون میں متعدد فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی جب کہ بیک پر 50 میگا پکسل واحد کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

’ریڈمی: اے فور‘ کو طاقتور بیٹری اور سنگل بیک کیمرے سمیت 4 جی بی ریم کی وجہ سے سستا بھی رکھا گیا ہے اور اس کے 64 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار جب کہ 112 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 31 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو اگرچہ قیمت کی وجہ سے سستا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین نے اس کے فیچرز پر مایوسی کا اظہار کیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں