[ad_1]
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کے حق میں 14 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔
سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد 11 بار پیش کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں آپریشن جاری ہے، جبالیہ میں بمباری سے 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل فوج نے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے، کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں، دواؤں، خوراک اور ایمبولنسوں کو بھی روک دیا گیا۔
اسرائیل نے شمالی غزہ کیلئے اقوام متحدہ کے 31 امدادی مشنز کو رسائی دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔
[ad_2]