47

عمران خان سے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات میں بڑے فیصلے

[ad_1]

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ایک اور طویل ملاقات کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی اہم ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، جس کے بعد علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی تھی، جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

گزشتہ روز (19 نومبر) ہی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت مانگی، جس پر عمران خان بانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جمعرات تک مذاکرات کا وقت دیا ہے، اگر چوری شدہ مینڈیٹ واپس مل جاتا ہے، تو پھر 24نومبر کا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا۔

ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا تھاکہ کل عمران خان کی توشہ خانہ 2 میں ضمانت کی درخواست لگی ہوئی ہے، اگر عمران خان کو کل ضمانت ملتی ہے تو وہ 24 نومبر کا احتجاج لیڈ کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں