[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو توشہ خانہ کیس 2 میں ضمانت کے باوجود رہانی نہیں ملےگی، ان کے مچلکے کل اسپیشل جج سینٹر کی عدالت میں جمع کروائےجائیں گے۔
عمران خان کے خلاف 16 مزید مقدمات درج ہیں جن میں انہوں نے ضمانت نہیں حاصل کیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار میں 4، تھانہ نون میں2، کورال میں ایک مقدمہ درج ہے، سابق وزیراعظم کے خلاف تھانہ گولڑہ، کراچی کمپنی، آئی نائن، شہزاد ٹاون، سنگجانی اور تھانہ رمنا میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف تھانہ آبپارہ، مارگلہ اور تھانہ ترنول میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے، بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی، کار سرکار مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
[ad_2]