37

ماضی میں ٹرمپ کا شرط جیتنے پر وزیر تعلیم کے شوہر کا سر منڈنے کی ویڈیو وائرل

[ad_1]

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں وزیر تعلیم کے لیے 76 سالہ خاتون لنڈا میک موہن کو نامزد کیا ہے جن کے شوہر کے ساتھ نومنتخب امریکی صدر کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم کے شوہر ونس میک موہن ایک سابق پیشہ ور ریسلنگ ایگزیکٹو ہیں اور ٹرمپ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دلچسپی لیتے ہیں اور پہلوانی کے ایونٹس منعقد کراتے رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک ایونٹ ‘بیٹل آف بلینیئرز’ کے دوران ٹرمپ نے بوبی لیشلے جب کہ میک موہن نے حریف پہلوان اماگا پر شرط لگائی کہ جیتنے والا ہارنے والے کا سر منڈے گا۔

 یہ مقابلہ یکم اپریل 2007 کو ہوا تھا جس میں ٹرمپ کے پہلوان نے ونس میک موہن کے پہلوان کو پچھاڑ دیا تھا۔

ٹرمپ نے شرط جیتنے پر ونس میک موہن کا سر منڈا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں