[ad_1]
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر انتقال کرگئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
نذیر جونیئر کے اہل خانہ کا بتانا ہے کہ وہ چند روز سے شدید علیل تھے اورگزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔
واضح رہے کہ نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے کچھ روز قبل پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل بھی کی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں جب کہ انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
[ad_2]