67

سلمان اور شاہ رخ مقبولیت میں کس سے پیچھے رہ گئے؟

[ad_1]

30 برسوں سے زائد عرصے تک بھارتی فلم انڈسٹری میں مقبولیت کے معاملے پر صف اول رہنے والے اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک تیلگو اسٹار سے پیچھے رہ گئے۔

اورمیکس کی جانب سے اورمیکس اسٹارز انڈیا لوز: سب سے مقبول مرد اداکار (اکتوبر) کی فہرست جاری کی گئی جس کے نتائج کافی دلچسپ رہے۔

رومانوی فلموں سے مشہور شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹائل رکھنے والے سلمان خان سمیت الو ارجن بھی ایک تیلگو اسٹار سے پیچھے ہیں۔

حال ہی میں اپنی فلم کالکی 2898 کی کامیابی سمیٹنے والے پرابھاس اب سب سے زیادہ مداحوں کی پسند ہیں۔ اس فہرست میں وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار وجے اسی فہرست کے دوسرے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مرد اداکار ہیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس فہرست میں تیسرے، جونیئر این ٹی آر چوتھے اور اجیت کمار پانچویں نمبر پر ہیں۔

اپنی فلم پشپا 2 کی ریلیز کے انتظار میں بیٹھے الو ارجن کا چھٹا، مہیش بابو کا ساتواں، سوریا کا آٹھواں اور رام چرن کا نواں نمبر ہے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو مداحوں نے 10ویں پوزیشن دی۔

مذکورہ فہرست کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا گیا جسے دیکھ کر پرابھاس کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکی تعریف میں تبصروں کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں