[ad_1]
مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں میں محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میوزک لیبل کمپنی کو بھی مینشن کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کلپ کسی آنے والے گانے کا حصہ ہو، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
اداکارہ نے ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں لکھا جب کہ انہوں نے تنقید سے بچنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمنٹس سیکشن کو بھی بند کردیا۔
علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو کو دوسرے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لباس اور ڈانس پر شرمسار کیا۔
بعض صارفین نے لکھا کہ اب اداکارہ تنقید کے بعد دعویٰ کریں گی کہ ان کی ویڈیو جعلی ہے اور اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کے ڈانس اور لباس کو باعث شرمندگی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی ویڈیو دیکھ کر عام افراد کو بھی افسوس ہو رہا ہے، ان کے والدین کتنے شرمسار ہو رہے ہوں گے؟
کچھ افراد نے علیزے شاہ کی ویڈیو پر استغفار کرتے ہوئے ان کی ہدایت کی دعائیں بھی کیں۔ بعض صارفین نے تبصرے کیے کہ اداکارہ لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں اور ان کی بیماری آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ کچھ افراد نے ان پر نشہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
[ad_2]