49

اے آر رحمان نےمجھ سے معافی کیوں مانگی؟ بادشاہ کا بڑا دعویٰ

[ad_1]

بھارتی ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا بادشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گانے ’ہما ہما‘ کے ریمکس پر تنقید کے بعد معروف موسیقار اے آر رحمٰن نے ان سے معافی مانگی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جو پرانے مقبول گانوں کے ریمکس پیش کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم ان کے ان گانوں کو اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں بادشاہ نے کہا کہ انہوں نے ’ہما ہما‘ کے ریمکس کو اس طرح تیار کیا تھا کہ اصل گانے کی روح برقرار رہے، لیکن اس کے باوجود انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خصوصاً اے آر رحمٰن نے اس ریمکس پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔

بادشاہ کے مطابق کچھ وقت بعد اے آر رحمٰن نے انہیں فون کرکے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ وہ ابتدا میں گانے کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکے۔ اے آر رحمٰن کے اس مثبت ردعمل کو بادشاہ نے اپنے لیے بہت بڑی بات قرار دیا۔

واضح رہے کہ اصل گانا ’ہما ہما‘ 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بمبئی‘ کا گانا تھا جو اس وقت بے حد مقبول ہوا تھا۔ اس کا ریمکس 2017 کی فلم ’اوکے جانو‘ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بادشاہ نے دیگر مشہور ریمکس گانے بھی دیے ہیں، جن میں ’کالا چشمہ‘ اور ’تما تما‘ اور دیگر شامل ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں