[ad_1]
توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کی۔
عدالتی روبکار میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، بانی پی ٹی آئی کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہائی دی جائے۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔
[ad_2]