[ad_1]
کراچی کے ایک نجی اسکول میں پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی۔
پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی، گلشن اقبال کے نجی اسکول میں اے آئی ٹیچر کا تقرر نامہ جاری کیا گیا۔
پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر کا نام عینی رکھا گیا ہے، اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے مضامین جیسے کہ ریاضی اور سائنسی زبانوں میں بچوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اے آئی ٹیچر کلاس 5 میں شیڈول کے مطابق سوالات کے جواب دیتی ہیں، اس اقدام سے طلباء کو ذاتی نوعیت کے تجربات کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر کے شروع میں پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کے 3 کروڑ 25 لاکھ مریضوں کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ’ہارٹ لائن چیٹ بوٹ‘ متعارف کیا گیا تھا جسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے چلایا جائے گا۔
مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ کو ’ڈسکورنگ ہائپرٹینشن‘ پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا جس کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بنیادی معلومات سے لے کر علاج کی مختلف مراحل تک رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
[ad_2]