75

معروف اداکار سے تعلقات کی خبروں پر اداکارہ نیلم نے خاموشی توڑ دی

[ad_1]

بالی وڈ میں 80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری نے گووندا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید کردی۔

گووندا اور نیلم کی جوڑی 1980 سے 1990 کی دہائی کے وسط تک بالی وڈ میں مشہور و معروف جوڑی کے طور پر جانی جاتی رہی، اس جوڑی نے بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔

ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران گووندا شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی کسی حد تک نیلم کی جانب مائل ہونے کا اقرار کرچکے ہیں۔

اس انٹرویو میں گووندا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ نیلم کی تعریف کرنا نہیں روک سکتے اور خواہش ہے کہ ان کی اب کی بیوی سنیتا خود کو بدل کر نیلم کی طرح بن جائے۔

دوران انٹرویو گووندا نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں نے سنیتا کو خود سے منگنی توڑنے کیلئے کہا تھا کیوں کہ میں نیلم سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کچھ غلط ہے،نیلم ایک ایسی خاتون ہیں جس کو کوئی بھی شخص کھونا نہیں چاہے گا لیکن میں نے اسے کھودیا۔

گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

تاہم اب حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم کوٹھاری نے گووندا کے ساتھ کسی بھی تعلق میں رہنے کی تردید کی۔

گووندا سے تعلق کے سوال پر نیلم کا کہنا تھا کہ یہ سب بڑے کھیل کا حصہ ہے لیکن ان قیاس آرائیوں کی وضاحت دینے والا کوئی نہیں ہے۔

اداکارہ نیلم نے مزید کہا کہ لوگوں نے جو بھی محسوس کیا وہ چھاپ دیا، اگر آپ نے 3سے زیادہ فلمیں کرلی ہوں تو تو بس یہی سمجھا جاتا ہے کہ آپ تعلق میں تھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں