74

اقرا عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا بڑا سرپرائز

[ad_1]

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز آج اپنی 27 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

اقرا عزیز کی سالگرہ کے موقع پر انکے شوہر و اداکار یاسر حسین نے گزشتہ شب انکے لیے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں یاسر حسین نے اپنی شریک حیات کیلئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “جنم دن مبارک میری ملکہ، آپ لمبی زندگی گزاریں۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ایک اور سال اور آپ جیا بچن کی طرح میٹھی، مائیک ٹائسن کی طرح مضبوط اور پاکستان کے فیصلہ سازوں کی طرح عقلمند ہوتی جارہی ہیں۔‘‘

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ ’’حقیقت میں آپ کو تبدیل ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ پرفیکٹ ہیں، لوو یو۔‘‘

وائرل پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ان کے پرجوش مداح اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں