69

موٹر سائیکلوں کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

[ad_1]

جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں موٹر سائیکلوں کے 4لاکھ 45ہزار 867 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3لاکھ 65ہزار 15یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اکتوبر میں ملک میں موٹرسائیکلوں کے ایک لاکھ 34ہزار 143 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی ایک لاکھ 611 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔

ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں ملک میں ایک لاکھ 27ہزار 494 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں