43

ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بادشاہ نے خاموشی توڑ دی

[ad_1]

بھارتی ریپ گلوکار بادشاہ نے خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریپ سنگر بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ میری بہت اچھی دوست ہے اور ہمارے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔

بادشاہ نے کہا کہ ہم جب بھی ملتے ہیں تو ہمیں بہت مزہ آتا ہے اور بس اتنا ہی ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور میں اپنی زندگی میں۔

بادشاہ نے کہا کہ لوگ اکثر ہمیں رومانوی طور پر جوڑتے ہیں، ہماری کیمسٹری شاندار ہے لیکن لوگ اکثر اس کی غلط تشریح کرتے ہیں اور وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی دونوں ممالک کے مداحوں میں موضوعِ بحث رہی ہے۔ دونوں ستارے مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں