[ad_1]
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے آج کے احتجاج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ لوگ مسلح جتھے اور لشکر لے کر آ رہے ہيں تو حکومت بھی اسی طرح ان کا مقابلہ کرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ منصوبہ بندی کے تحت بندے مروانا چاہتے ہیں، اس چیز کو حکومت کی کم زوری نہ سمجھا جائے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے خارجہ پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑا، بشریٰ بی بی اپنی بیٹی کی شادی کیلئے پیسے بٹورنے سعودی عرب گئیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ سعودی عرب میں شادی میں تحفے ملیں گے اور پھر بیچیں گے، ان کا ماضی دیکھیں، ان کا سی وی چیک کریں اور یہ خود کو شریعت کہہ رہے ہیں۔
[ad_2]