29

5 ہزار فٹ بلندی تک جانے والی منفرد آسمانی سیڑھی

[ad_1]

چین میں 37 لاکھ اسکوائر میل کا رقبہ کھوج کے لیے موجود ہے مگر زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی سیاح اپنے ملک کو آسمان سے دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک نیا سیاحتی مقام تیانتی (چینی زبان میں آسمانی سیڑھی) ہے۔

5 ہزار فٹ بلندی تک جانے والی اس سیڑھی پر سفر کرنا ہر فرد کے بس کی بات نہیں۔

چین کے صوبے ہونان کے Zhangjiajie نیچر پارک میں یہ سیڑھی واقع ہے۔

یہ نیچر پارک اپنی ارضیاتی تنوع کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

یہ منفرد انداز کی سیڑھی آہنی زینوں اور تاروں سے تیار کی گئی ہے تاکہ لوگ مشکل چٹانی دیواروں کو سر کیے بغیر ماؤنٹ Qixing پر چڑھ سکیں۔

روزانہ اوسطاً 12 سو سے زائد سیاح اس سیڑھی پر چڑھتے ہیں بلکہ یہ اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ ایک بار تو فضا میں ‘پیپل جام’ ہوگیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں