23

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کی درخواستیں مسترد

[ad_1]

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے اشارے پر200 حساس تنصیبات پرحملے کیے گئے، تمام کیسزبغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں