21

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

[ad_1]

بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد کو کل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخط ہیں، یہ قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے کے بعد قرارداد میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں گزشتہ رات ڈی چوک پہنچ گئے تھے، تاہم حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

مظاہرین کیخلاف خیبرچوک اورکلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا اور بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد کی گئیں۔

آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب، اسلام آباد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا تھا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ کرنے، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں