69

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

[ad_1]

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے، سیاسی غیر یقینی میں کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز حاوی ہونے والی شدید مندی ختم ہوگئی جبکہ بینچ مارک کے ایس ای۔ 100 انڈیکس 4 ہزار 695 پوائنٹس کے تاریخی اضافے سے 99 ہزار 269 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہی دن میں 4ہزار 600 پوائنٹس بڑھا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں تاریخی مندی دیکھی گئی تھی، منگل کو کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک- کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم دوپہر کے بعد مارکیٹ لڑکھڑا گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 505 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم آج ( بدھ کو) پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز بازار میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جس میں بینکنگ سیکٹر، آٹوموبائل اسمبلرز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت دیگر شعبے سرفہرست رہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایچ بی ایل، این بی پی، ایم سی بی، او جی ڈی سی، ایس ایس جی سی اور حبکو کے حصص میں مثبت رجحان جاری رہا جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار 695 پوائنٹس (4.73 فیصد) اضافے سے 99 ہزار 695 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں