29

کون بن گیا آکسفورڈ یونیورسٹی کا نیا چانسلر؟

[ad_1]

آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا انتخاب ہوگیا۔

لارڈ ہیگ آف رچمنڈ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں۔

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔

لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں، لارڈ ولیم ہیگ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے عہدے پر بھی فائزرہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے۔

تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں