38

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک

[ad_1]

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج، بشمول ان کے سرغنہ باتور، ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔

علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں