61

تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیکر پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

[ad_1]

تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔

304 رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہےکہ پہلا میچ زمبابوے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیتا تھا جب کہ دوسرے میں قومی ٹیم کو کامیابی ملی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں