66

زرینہ وہاب نے جیا خان کی خودکشی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

[ad_1]

بھارتی اداکار سورج پنچولی کی والدہ، سینئر اداکارہ زرینہ وہاب نے 11 سال بعد اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

2013 میں جیا خان کی خودکشی کا کیس کافی عرصے تک خبروں میں رہا اور سورج پنچولی کو اس کیس میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، 2023 میں ممبئی کی عدالت نے سورج کو تمام الزامات سے بری کردیا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں زرینہ وہاب نے دعویٰ کیا کہ جیا خان نے سورج سے ملاقات سے پہلے بھی کئی بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا، “جیا خان نے میرے بیٹے سے ملنے سے قبل 4 سے 5 بار خودکشی کی کوشش کی تھی، لیکن نصیب ایسا تھا کہ جب میرے بیٹے کی باری آئی تو اس نے اپنی زندگی ختم کرلی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی وجہ سے ان کے بیٹے اور خاندان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ “سورج کی بے گناہی ثابت ہونے میں 10 سال لگ گئے، لیکن اس کا کیرئیر تباہ ہوگیا۔”

زرینہ وہاب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتیں لیکن سب کو معلوم ہے کہ جیا خان کی زندگی کیسی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے الزامات کا خمیازہ سب کو بھگتنا پڑتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ سچائی ہمیشہ سامنے آتی ہے۔ سورج پنچولی کو بری ہونے کے بعد اب وہ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے کی امید رکھتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں