41

وی پی اینز کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر

[ad_1]

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کیلئے وزارت داخلہ سے درخواست کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے، پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس دوران اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے ۔ ذرائع پی ٹی اے کا کہناتھا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیئے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے۔

وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے، پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں