48

چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں مائنس بھارت کا آپشن بھی زیر بحث

[ad_1]

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مائنس انڈیا کا آپشن بھی موجود ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں انڈیا کے بغیر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا آپشن ڈسکس ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن پر بھی بات ہوگی، جس میں ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے تاہم انڈیا کے میچ کسی دوسرے ملک میں ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بورڈ میٹنگ میں پورا ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک کرانے کی تجویز پر بھی بات ہوگی تاہم میزبانی پی سی بی کے پاس ہوگی۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل ویلیو کی وجہ سے مائنس انڈیا فارمولا کے امکانات کم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلے بھی مائنس انڈیا تجویز پر ڈسکشن ہوچکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی کی مثالوں کی بنیاد پر اس تجویز پر زور دے سکتا ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کی 11 نومبر کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا ہے۔

جیو کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے ابتدائی مؤقف میں 1996 اور 2003 ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

1996 میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جب کہ 2003 میں نیوزی لینڈ نے کینیا اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ آئی سی سی نے انکار کرنے والی ٹیموں کے میچز میں حریف ٹیموں کو پوائنٹس دے دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا آئی سی سی میں یہ مؤقف ہوسکتا ہے کہ ماضی میں ٹیموں کے نہ آنے پر وینیو تبدیل نہیں کیا گیا، ان مثالوں کی بنیاد پر پاکستان ایک سخت مؤقف اپنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جب کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا مسترد کیا ہے۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلائی ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ اور مستقبل پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں