[ad_1]
چین سے تعلق رکھنے والی موبائل فون کمپنی ہواوے نے ’میٹ 70‘ سیریز کے نئے فونز متعارف کرادیے، فون میں نیا آپریٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔
ملٹی نیشنل کمپنی نے اس بار جو فونز لانچ کیے ہیں ان میں گوگل اینڈرائیڈ کے بجائے چین میں ہی تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ’ہارمونی او ایس نیکسٹ‘ فراہم کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی نے مغربی کمپنیوں کے غلبے کو توڑنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہواوے نے میٹ 70 کو گزشتہ دنوں شینزین میں اپنے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پیش کیا۔
سیریز کے جو نئے فونز پیش کئے گئے ہیں ان میں’’میٹ 70، میٹ 70 پرو، میٹ 70 پرو پلس اور میٹ 70 آرایس‘‘ شامل ہیں، ہواوے میٹ 70 کے بنیادی ماڈل (ریم 12 جی بی + اسٹوریج 256 جی بی) کی قیمت تقریباً 64 ہزار ایک سوروپے رکھی گئی ہے۔
نئے جدید فون میں 6 سے 7 انچ کی ایل ٹی پی اولیڈ اسکرین کے ساتھ ساتھ 5500 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔ فی الحال یہ فونز چین میں ہی دستیاب ہوں گے بعد میں انھیں دیگر ملکوں میں لانچ کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجیکل کمپنی نے بتایا کہ ٓن لائن شاپنگ پلیٹ فارم سے 30 لاکھ سے زیادہ یونٹس کی پہلے ہی بکنگ ہو چکی ہے۔
’انڈپینڈنٹ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہارمونی نیکسٹ پہلا مکمل مقامی طور پر تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہے جو چین کیلئے مغربی ٹیکنالوجیز پر انحصار کم کرنے اور سافٹ ویئر کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایک سنگ میل ہے۔‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایپل کا آئی او ایس اور گوگل کا اینڈرائیڈ اس وقت دنیا بھر میں زیادہ تر موبائل فونز میں استعمال ہوتا ہے، تاہم اب ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کیا ہے۔
[ad_2]