61

پاکستانی شہریوں کیلئے سوئیڈن کا شینگن ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

[ad_1]

کسی بھی ملک کا ویزا حاصل کرنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر کچھ طریقے ایسے ہوتے ہیں جن پر مکمل عمل کیا جائے تو ویزا ایک ہی بار میں لگ سکتا ہے۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد یورپی ممالک جانا پسند کرتی ہے وہیں سوئیڈن بھی ایسا ملک ہے جو تاریخی، قدرتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کے دلکش امتزاج کے باعث یورپی خطے میں ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر سامنے آتا ہے۔

پاکستانی شہریوں کو سوئیڈن شینگن ویزا کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرواتے وقت چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ ویزا کینسل ہونے سے بچایا جا سکے۔

پاکستانی شہریوں کو سویڈن جانے کے لیے شینگن کا مختصر مدت کا ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ سویڈش سفارت خانہ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں اور پاکستان میں قانونی طور پر مقیم لوگوں کیلئے شینگن ویزا کی درخواستوں کا انتظام کر رہا ہے۔

درخواست دہندہ ویزا کی درخواست کے ساتھ اپنے فنڈز ثبوت کے طور پر بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتا ہے۔

درخواست دہندہ کو مالی ذرائع اور رہائش کے ملک سے تعلق کا ثبوت پیش کرنا ہوگا یعنی درخواست گزار کی پاکستان میں ذاتی سماجی اور معاشی حیثیت کیا ہے اس کی تفصیلات سے آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

درخواست دہندگان کو ویزا درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹس تفصیلات جمع کرانے کی ضرورت ہوگی جو پچھلے چھ مہینوں کے لین دین کو ظاہر کرتے ہیں، جس پر بینک کے ذریعہ دستخط شدہ اور مہر لگی ہوئی ہو۔

درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ وہ رقم ظاہر کرے جو ان دنوں کے لیے کافی ہے جو وہ سویڈن میں گزارنا چاہتا ہے۔

اگر درخواست دہندگان 30 دن تک سویڈن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں اپنے بینک اکاؤنٹ میں 2400 یورو رکھنے چاہئیں۔ 28 نومبر 2024 تک، ایک یورو 291.3 روپے کے برابر ہے، اس لیے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا اپلائی کرتے وقت بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 700,000 روپے ہونا لازمی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں