22

معروف اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

[ad_1]

ساؤتھ انڈین فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ شوبیتھا شوانا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ شوبیتھا شوانا معروف کنڑ اداکارہ تھیں جو کہ فلم اور ڈرامہ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حیدرآباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں اور پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔ ادکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

30 سالہ شوبیتھا کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹکا سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد گزشتہ دو سالوں سے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھیں۔

اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں