21

پہلا ٹی 20؛ زمبابوے کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

[ad_1]

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بلاوائیو میں پاکستانی وقت کے مطابق کل (اتوار) شام 4 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے ٹی 20 کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے، سلمان علی آغا کپتانی کریں گے۔

صائم ایوب، ابرار احمد اور عامر جمال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آرام کریں گے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان (وکٹ کیپر)، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، صفیان مقیم

واضح رہے کہ 28 نومبر کو پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔

قبل ازیں بلاوایو میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔

بعد ازاں، زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں