38

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے بھارت کو کیا اہم مشورہ دیا؟

[ad_1]

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کے فارمولے پر اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا۔

نئے فارمولے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرنا ہے پھر بات آگے بڑھے گی اور تینوں فریق نئے فارمولے کے کسی نتیجے پر پہنچے تو ممکن ہے بورڈ میٹنگ کی ضرورت پیش نہ آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر فارمولا طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کردیا جائے گا، اس فارمولے کا نام ہائبرڈ نہیں ہوگا بلکہ اسے کوئی اور نام دیا جائے گا۔

یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔

بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بھی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے پارٹنر شپ فارمولے پر غور کر رہا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا ماننے کا مشورہ دے دیا گیا ہے، فارمولے کا مقصد پاکستان کی جانب سے قانونی کارروائی سے بچنا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کا معاملہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں